کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گر گیا

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں غیر یقینی صورتحال اور امریکا ایران مذاکرات سے متعلق کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں احتیاط غالب رہی۔

ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے آیا اور 1,71,902.25 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جو 1,253.54 پوائنٹس یا 0.72 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی ہڑھیے: اسٹاک ایکسچینج میں 959 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔ بڑے انڈیکس ویٹ اسٹاکس جن میں حُبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور این بی پی شامل ہیں، منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

منگل کے روز مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام ہوا تھا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 959 پوائنٹس یا 0.56 فیصد اضافے کے ساتھ 1,73,155.79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کے قریب اضافہ

عالمی سطح پر بھی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ امریکا میں اسٹاک فیوچرز میں اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی، عالمی سرمایہ کاروں کے جذبات میں بہتری دیکھی گئی، تاہم آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

ٹرمپ کا بیان یکطرفہ قرار دیا جا رہا ہے اور یہ واضح نہیں کہ آیا ایران یا امریکا کا اتحادی اسرائیل اس جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ ہوں گے یا نہیں۔

ایشیائی مارکیٹس میں بھی محتاط رجحان دیکھا گیا، جاپان کا نکی انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا جبکہ وسیع تر ایشیا پیسیفک انڈیکس میں بھی معمولی مندی رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘