امریکا میں مارچ کے دوران ریٹیل سیلز میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق مارچ 2026 میں ریٹیل سیلز میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 3 برس میں سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کبھی ہاں کبھی ناں: ایران امریکا مذاکرات کی کہانی

رپورٹ کے مطابق پیٹرول پمپس کی فروخت میں 15.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اگر اس شعبے کو نکال دیا جائے تو مجموعی ریٹیل سیلز میں اضافہ 0.6 فیصد رہا۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی سطح پر تیل اور پیٹرول کی قیمتوں کو متاثر کیا۔

ویلز فارگو انویسٹمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ماہر گیری شلوسبرگ کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریفنڈز میں اضافے نے وقتی طور پر صارفین کے بجٹ پر دباؤ کو کم کیا ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر توانائی کی قیمتیں طویل عرصے تک بلند رہیں تو صارفین اور معیشت کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں