اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کی بے حرمتی، یروشلم کے لاطینی بشپ نے بھی مذمت کردی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان میں حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کی مبینہ توڑ پھوڑ پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ مذہبی و سیاسی شخصیات نے اس اقدام کو نہ صرف مسیحی عقیدے کی توہین قرار دیا بلکہ اسے اخلاقی ناکامی بھی کہا ہے، جبکہ اسرائیل نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

یروشلم کے لاطینی بشپ کارڈینل پیئرباتستا پیزابالا نے جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ’دنیا چند ظالموں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے‘ ، پوپ لیو کا لہجہ سخت ہونے لگا

اطالوی خبر رساں ادارے ANSA کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے اس عمل پر شدید برہمی اور غیر مشروط مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسیحی عقیدے کی سنگین توہین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف مذہبی علامات کی بے حرمتی ہے بلکہ ایسے دیگر واقعات کا بھی حصہ ہے جو تشویش کا باعث ہیں۔

کارڈینل پیزابالا نے اس عمل کو اخلاقی اور انسانی تربیت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے امن کے اس تصور کو دہرایا جس پر پوپ لیو نے زور دیا ہے، یعنی ایسا امن جو ہتھیاروں سے پاک اور دلوں کو نرم کرنے والا ہو۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیلی پولیس نے مذہبی رہنماؤں کو تاریخی چرچ میں داخلے سے روک دیا، صدیوں میں پہلی بار پام سنڈے ماس منسوخ

دوسری جانب اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے بھی اس واقعے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی علامات کی توہین طاقت نہیں بلکہ کمزوری کی علامت ہے۔

یہ معاملہ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا جب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک اسرائیلی فوجی کو جنوبی لبنان میں ہتھوڑے سے حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کو توڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس تصویر نے دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی اور مذہبی و سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت سامنے آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟