پنجاب اسمبلی: محفوظ جنگلات میں کان کنی کی اجازت دینے کے ترامیمی بل منظور

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے معدنی شعبے کو فروغ دینے کے لیے اہم قانون سازی کرتے ہوئے محفوظ اور جنگلاتی علاقوں میں کان کنی کی اجازت دینے کے 2 مختلف مسودہ قوانین منظور کر لیے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ’جنگلات (ترمیم) ایکٹ 2026‘ اور ’پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیم) ایکٹ 2026‘ کثرتِ رائے سے منظور کیے گئے، جن کے تحت بالترتیب جنگلات ایکٹ 1927 اور پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2020 میں ترامیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: شمال مشرقی بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 18 مزدور ہلاک

قانون کے متن کے مطابق ان ترامیم کا مقصد جنگلاتی علاقوں میں موجود قیمتی معدنی وسائل کے حصول کی راہ ہموار کرنا اور کان کنی کے منصوبوں کے لیے موجود قانونی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ بل کے تحت مخصوص شرائط کے ساتھ محفوظ اور جنگلاتی علاقوں میں معدنی سرگرمیوں کی اجازت دی جا سکے گی۔

ترامیمی مسودوں میں کہا گیا ہے کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کو جنگلاتی اراضی میں معدنی سرگرمیوں کے اختیارات دیے جائیں گے، جبکہ جنگلاتی زمین کو کان کنی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک بھی تشکیل دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات قومی معدنی پالیسی سے ہم آہنگی اور معاشی ترقی کے پیش نظر کیے گئے ہیں، کیونکہ غیر واضح قوانین اور پابندیوں کے باعث کئی کان کنی منصوبے تعطل کا شکار تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی میں 25 فیصد کمی، وجوہات کیا ہیں؟

مزید کہا گیا ہے کہ ریگولیٹڈ نظام کے ذریعے غیر قانونی کان کنی کی روک تھام، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور قومی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔

مسودہ قوانین کی حتمی منظوری اب گورنر پنجاب کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد یہ قوانین نافذ العمل ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟