ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں پر جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب، چیف جسٹس کے تحفظات سامنے آ گئے

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو اکثریتی ارکان کی ریکوزیشن پر طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ججوں کے تبادلے سے متعلق قانون کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو متاثر کرے گا؟

ذرائع کے مطابق ججز کے تبادلے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی عمومی ریکوزیشن چیف جسٹس نے ابتدا میں مسترد کر دی تھی، تاہم دو تہائی ارکان کی جانب سے دوبارہ ریکوزیشن دیے جانے پر 28 اپریل کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مجوزہ ججز تبادلوں کو خطرناک نظیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو محض قابلِ تبادلہ سمجھنا عدلیہ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب، ججز کے تبادلوں پر غور متوقع

انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ایسے اقدامات عدالتی خودمختاری کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اس سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ