صدر آصف علی زرداری کی بیماری سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار، فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے، جبکہ ایسی جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی تحفظ قومی ذمہ داری قرار، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ ارض پر پیغام

ایوانِ صدر کے ترجمان نے واضح کیا کہ صدر آصف علی زرداری بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے۔

دوسری جانب سلیم مانڈوی والا نے بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کے بارے میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور سیاسی مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا پھیلاؤ قابلِ مذمت ہے اور اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر تصدیق شدہ خبروں پر کان نہ دھرے، جبکہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے مزید سختی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز