آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے خلاف بلدیاتی نمائندگان کی رٹ خارج

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حساس معاملے پر بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔

جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس چوہدری خالد رشید پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مقدمہ بعنوان سردار جاوید شریف و دیگر بنام اراکین اسمبلی کی سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا اہم فیصلہ آج سنایا۔

تفصیلات کے مطابق یہ رٹ پٹیشن لوکل گورنمنٹ کے تقریباً 5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز اراکین اسمبلی کے ذریعے خرچ کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائیکورٹ: آثار قدیمہ کے اردگرد 200 فٹ کی حدود میں ہر قسم کی مداخلت پر پابندی عائد

بلدیاتی نمائندگان نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ فنڈز عوامی مفاد میں مقامی حکومتوں کے ذریعے ہی استعمال ہونے چاہییں، نہ کہ اراکین اسمبلی کے ذریعے۔

قبل ازیں عدالتِ عالیہ نے اس رٹ کو سماعت کے لیے منظور تو کیا تھا لیکن اس پر کوئی حکمِ امتناعی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر ہائیکورٹ، وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

حکمِ امتناعی جاری نہ ہونے پر بلدیاتی نمائندگان نے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے رجوع کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے مذکورہ کیس ہائیکورٹ کو ریمانڈ کرتے ہوئے اسے جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے 7 اپریل کو تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا۔

عدالت کی جانب سے رٹ پٹیشن خارج کیے جانے کے بعد لوکل گورنمنٹ فنڈز کے استعمال سے متعلق قانونی پوزیشن اب واضح ہو گئی ہے اور اس فیصلے کو آئندہ کے لیے ایک اہم عدالتی نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟