بنگلہ دیش نیوی کی نواکھلی میں کارروائی، ڈیزل ذخیرہ کرنے والا گرفتار

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیوی نے دریائے میگھنا سے ملحقہ جزیرہ نما ہاتیا میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا ایندھن ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

یہ کارروائی حکومت کی جانب سے جاری عالمی ایندھن بحران کے تناظر میں قومی توانائی کے تحفظ کے لیے اپنائی گئی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ریڈی میڈ گارمینٹس کی ایکسپورٹ معطل

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چٹاگانگ ڈویژن میں ضلع نواکھلی کے ذیلی ضلع ہاتیا کے علاقے میں منگل کی رات تمرودی بازار میں بنگلہ دیش نیوی نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ایک مربوط چھاپہ مار کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران بیلایت موٹر پارٹس نامی دکان کی تلاشی لی گئی، جہاں سے تقریباً 1600 لیٹر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا ڈیزل 8 ڈرموں میں برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی ایران کے لیے ہنگامی طبی امداد ارسال

غیر قانونی ایندھن ذخیرہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں ضبط شدہ ڈیزل اور زیر حراست شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہاتیا پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نیوی کی جانب سے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ مصنوعی قلت، مارکیٹ میں عدم استحکام اور ملک کی ایندھن سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا