وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران کینیڈین سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور سہولتکاری کے کردار کو سراہتے ہوئے کینیڈا کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس، علاقائی صورتحال اور سفارتی اہداف کا جامع جائزہ

ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین حالیہ عرصے میں ہونے والے اعلیٰ سطحی رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو متنوع شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ،  خطے میں جنگ بندی پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے سفارتی و تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی