نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ،  خطے میں جنگ بندی پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ‘اسلام آباد مذاکرات’ کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امور پر گفتگو

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کی کوششوں اور سفارتی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے مصری ہم منصب کو فریقین کے درمیان روابط کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام فریقین کے لیے ناگزیر ہے کہ وہ جنگ بندی کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے اور پاکستان اس عمل میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مصر کے وزیر خارجہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے بعد مصر کے ساتھ یہ رابطہ پاکستان کی اس وسیع تر سفارتی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد عالمی برادری اور اہم اسلامی ممالک کو اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے ثمرات اور اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں