وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گل پلازہ متاثرین میں 51 کروڑ روپے سے زائد امداد تقسیم

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کے لیے 7 ارب روپے کے جامع مالیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 5 ارب 65 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 200 تصدیق شدہ متاثرین میں 51 کروڑ 17 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ تھا، جس میں قیمتی جانوں کے ساتھ کاروباری طبقے کو بھی شدید مالی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ گل پلازہ: سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں جاں بحق 72 افراد کے خاندانوں کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں سے 64 خاندانوں کو ادائیگی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ باقی کیسز قانونی اور تصدیقی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں 849 متاثرہ دکانداروں کو رمضان المبارک کے دوران فی کس 5 لاکھ روپے دیے گئے تاکہ وہ دوبارہ روزگار شروع کر سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں 1,209 دکانیں تھیں، اور نقصانات کے تخمینے کے مطابق امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ باقی متاثرین کو بھی تصدیق مکمل ہونے پر ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: گل پلازا کمیشن کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس، قانونی وضاحت طلب کرلی

مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ گل پلازہ کی نئی عمارت دو سال میں تعمیر کی جائے گی، جس میں پہلے جتنی ہی دکانیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء، کراچی چیمبر کے نمائندے، سرکاری افسران اور متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش