مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور مہنگے پٹرول سے یورپی عوام کا رجحان الیکٹرک گاڑیوں کی طرف  بڑھ گیا

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش ربا اضافے نے یورپی صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف مائل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ یورپی یونین میں نئی کاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے سی ٹی اے)  کی جانب سے جاری کردہ رجسٹریشن ڈیٹا کے مطابق مارچ کے مہینے میں کاروں کی مجموعی فروخت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1.16 ملین گاڑیوں تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے گاڑی مالکان کو متبادل راستہ دکھا دیا

رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو جنوری اور فروری میں ہونے والی کمی کے بعد ایک بڑی بحالی ہے۔ اس اضافے میں سب سے اہم کردار مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیوں کا رہا جن کی فروخت میں 49 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت بھی 20 فیصد تک بڑھ گئی۔

پہلی سہ ماہی کے دوران یورپی صارفین کی پہلی پسند ہائبرڈ گاڑیاں رہیں جو مجموعی فروخت کا 37 فیصد تھیں، جبکہ مکمل الیکٹرک گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 19 فیصد سے زائد رہا۔ اس کے برعکس سادہ پٹرول انجن والی گاڑیوں کی مقبولیت میں کمی آئی اور ان کا مارکیٹ شیئر 28 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیرف میں نرمی، چینی الیکٹرک گاڑیاں عالمی مقابلے میں مزید مضبوط

یورپ میں پٹرول کی قیمتوں میں یہ اضافہ 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد شروع ہوا، جس کے نتیجے میں خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات تقریباً رک گئیں اور خطے میں توانائی کی تنصیبات پر حملوں سے بحران مزید سنگین ہو گیا۔

 اٹلی، فرانس اور جرمنی میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں تیزی دیکھی گئی ہے، جبکہ بیلجیئم اور ہالینڈ میں فروخت میں کمی آئی۔ مارکیٹ میں کمپنیوں کی کارکردگی کے لحاظ سے ووکس ویگن گروپ 26.4 فیصد شیئر کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ اسٹیلانٹس گروپ کے برانڈز فی ایٹ، سٹرون اور اوپل کی فروخت میں بھی تیزی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس نے الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے والی دنیا کی پہلی موٹروے متعارف کروا دی

دوسری جانب ٹیسلا کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ایلون مسک کی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے ہونے والی سابقہ کمی کے بعد ایک بڑی واپسی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں 5 روزہ سفرا کانفرنس، خارجہ پالیسی اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا

کویت کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف

الارم گھڑی سے پہلے لوگ کیسے جاگتے تھے: کھڑکیاں کھٹکھٹانے والے ’نوکر اپرز‘ سے سحری میں جگانے والوں تک

امریکا کی جانب سے 450 سے زائد نایاب نوادرات کی پاکستان واپسی، اسلام آباد میوزیم میں باضابطہ تقریب

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

ویڈیو

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابیاں، پشاور کے شہری کیا رائے ظاہر کر رہے ہیں؟

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

کالم / تجزیہ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی