پاکستان نے ایران امریکا تنازع حل کرانے کے لیے بہترین کام کیا، ٹرمپ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی پھر تعریف

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی پھر تعریف کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی خود بھی نہیں جانتے کہ اصل میں فیصلے کون کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’گھر واپس آ جاؤ‘: صدر ٹرمپ نے پاکستان میں موجود امریکی صحافی کو امریکا واپس آنے کا کہہ دیا

انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین شخصیات ہیں اور پاکستان نے ایران امریکا تنازع حل کرانے کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہاکہ یہ بات بالکل واضح اور سادہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھیجے جانے والے امریکی وفد کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ دورہ ان کے مطابق وقت کے ضیاع کے مترادف تھا، کیونکہ بہت زیادہ وقت سفر میں صرف ہو رہا تھا اور کام کا بوجھ بھی زیادہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کا اسلام آباد جانے کا دورہ منسوخ کر دیا ہے جو ایرانی وفد سے ملاقات کے لیے طے تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایرانی قیادت کے اندر شدید اختلافات اور کنفیوژن پائی جاتی ہے اور یہ واضح نہیں کہ اصل میں قیادت کون کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ، مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس تمام تر برتری موجود ہے جبکہ دوسرے فریق کے پاس کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایرانی فریق بات کرنا چاہتا ہے تو براہ راست رابطہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشت گردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘