دہلی: سوئس طیارے کے انجن میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، 6 مسافر زخمی

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز میں نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق پرواز نمبر ایل ایکس 147 زیورخ روانہ ہونے والی تھی۔ طیارہ رات ایک بج کر 8 منٹ پر رن وے پر ٹیک آف کی دوڑ میں تھا کہ اچانک ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیے: آبنائے ہرمز میں بھارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کا معاملہ، نئی دہلی میں ایرانی سفیر کی طلبی

پائلٹس نے فوری طور پر طیارہ روک دیا، جس کے بعد تمام مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے رن وے پر محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔ انخلا کے دوران 6 مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔

ایئر لائن کے جاری بیان کے مطابق طیارے میں 228 مسافر اور 4 شیر خوار بچے سوار تھے۔ چند افراد جو ایمرجنسی سلائیڈ استعمال نہ کرسکے، انہیں سیڑھیوں کے ذریعے باہر نکالا گیا۔

سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم قائم کر دی ہے، جبکہ مسافروں کے لیے متبادل پروازوں اور ہوٹل میں قیام کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا