‘لنگور کو مل گئی حور،’ راج پال یادو کی اپنی اہلیہ رادھا یادو کے بارے میں کھلی گفتگو

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار راج پال یادو نے اپنی اہلیہ رادھا یادو کے ساتھ اپنے رشتے اور 12 سالہ عمر کے فرق پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں رادھا ایک مضبوط سہارا ہیں اور ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی دونوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے حالیہ گفتگو میں شبھنکر مشرا کے ساتھ کہا کہ ان کے درمیان عمر کا فرق تقریباً 10 سے 12 سال ہے، لیکن ان کے تعلق کی بنیاد ہمیشہ باہمی احترام اور مضبوط رابطے پر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں، عمر کا فرق ضرور ہے لیکن ہماری بات چیت ہمیشہ بہت مضبوط رہی ہے’۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو پر تنقید کے بعد سلمان خان دفاع میں سامنے آگئے

راج پال یادو نے اپنی محبت کی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ملاقات کینیڈا کے شہر کیلگری میں ہوئی تھی۔ ان کے مطابق ‘ہماری ملاقات کیلگری میں ہوئی تھی، مجھے آج بھی سمجھ نہیں آتا کہ اتر پردیش کا ایک شخص وہاں اپنی شریکِ حیات کیسے ملا، لیکن یہ سب خوبصورت انداز میں ہوا اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ وہ میری زندگی کا سہارا بن جائیں گی’۔

مزاحیہ انداز میں انہوں نے اپنی پھوپھی کا ایک جملہ بھی یاد کیا جس میں کہا جاتا تھا کہ ‘لنگور کو حور مل گئی’، یعنی ایک سادہ شخص کو بہت خوبصورت شریکِ حیات مل گئی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار راجپال یادیو قرض نہ چکانے پر پھر مشکل میں پڑگئے

اداکار نے بتایا کہ رادھا نہ صرف ان کی زندگی کے فیصلوں میں کھل کر رائے دیتی ہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی ان کی رہنمائی کرتی ہیں۔ وہ ان کے کپڑے بھی منتخب کرتی ہیں اور گھریلو اخراجات بھی سنبھالتی ہیں۔

راج پال یادو نے اپنی پہلی شادی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 20 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن ان کی پہلی اہلیہ بچے کی پیدائش کے دوران وفات پا گئیں، جس سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ بعد میں انہوں نے رادھا سے شادی کی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری