بنگلہ دیش حکومت کا ایس ایس سی امتحانات میں پرچہ لیکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ جاری سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) امتحانات کے دوران پرچہ لیکس کو روکنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر لیکس سے متعلق افواہوں پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر حملوں کا خدشہ،  ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری

وزیرِاعظم کے مشیر برائے تعلیم و متعلقہ امور مہدی امین نے اتوار کے روز فیس بک پر اپنے بیان میں کہا کہ حکام امتحانی پرچوں کی ترسیل کے عمل کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر نگرانی اور ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹمز کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر امتحانی بدعنوانی میں ملوث گروہوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

مشیر کے مطابق ایک مبینہ فراڈ نیٹ ورک کے چار افراد کو کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ ٹرانس نیشنل کرائم یونٹ نے گرفتار کیا ہے، جو طلبہ کو پیسے کے عوض پرچہ لیک ہونے کا جھانسہ دے رہے تھے۔

حکام کے مطابق یہ گروہ جعلی سوالات آن لائن پھیلاتا، لیکس کی افواہیں پھیلاتا اور طلبہ و والدین میں خوف و ہراس پیدا کرتا تھا۔

ڈھاکا ایجوکیشن بورڈ نے بھی طلبہ، والدین اور عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پرچہ لیکس سے متعلق گمراہ کن دعوؤں پر یقین نہ کریں۔

مہدی امین نے کہا کہ ایک حالیہ ٹی وی رپورٹ میں پرچہ لیک ہونے کے دعوے کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے، اور یہ معاملہ اصل میں ایک منظم فراڈ ہے نہ کہ امتحانی نظام کی خلاف ورزی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: بھمرا بارڈر کے قریب سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر نتائج کے لیے غیر اخلاقی طریقوں سے گریز کریں اور عوام سے اپیل کی کہ معلومات کی تصدیق کے بغیر انہیں آگے شیئر نہ کریں۔

ایس ایس سی امتحانات بنگلہ دیش کے اہم ترین عوامی امتحانات میں شمار ہوتے ہیں، جن میں ہر سال لاکھوں طلبہ ملک بھر سے حصہ لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں