مشرقی وسطیٰ کشیدگی: امریکی اڈوں کو بھاری نقصان، مرمت پر اربوں ڈالر خرچ ہونے کا امکان

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں میں توقع سے کہیں زیادہ نقصان ہوا ہے، جس کی مرمت پر اربوں ڈالر لاگت آسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اور معاملے سے واقف ذرائع نے بتایا کہ نقصان کی اصل شدت اب تک عوام کے سامنے نہیں لائی گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد خطے کے مختلف ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، بیرسٹر گوہر

ان حملوں میں کم از کم 7 ممالک میں موجود فوجی گوداموں، کمانڈ سینٹرز، طیارہ ہینگرز، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز، رن ویز، ریڈار نظام اور بعض طیاروں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک موقع پر ایران کا پرانا ایف-5 جنگی طیارہ بھی امریکی دفاعی نظام کو عبور کرکے حملہ کرنے میں کامیاب رہا۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

کچھ ریپبلکن ارکانِ کانگریس نے اس معاملے پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ہفتوں سے معلومات مانگی جا رہی ہیں مگر واضح جواب نہیں دیا جا رہا، جبکہ پینٹاگون ریکارڈ دفاعی بجٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کے پاس ڈیل کا تاریخی موقع، ایٹمی پروگرام ترک کرنا ہوگا: امریکی وزیرِ دفاع

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون ایران جنگی اخراجات کے لیے کانگریس سے 200 ارب ڈالر سے زائد فنڈز مانگ رہا ہے۔ جنگ کے پہلے ہی ہفتے میں امریکا 11 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کر چکا تھا۔

اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1.5 ٹریلین ڈالر دفاعی بجٹ کا مطالبہ کیا تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ تھا۔ تاہم امریکی کانگریس پہلے ہی 2026 کے لیے 838.5 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار