آزاد کشمیر: تجوید القرآن قرا کے وظیفے میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے تجوید القرآن ٹرسٹ کے تحت خدمات انجام دینے والے قرا حضرات کے ماہانہ وظیفے میں 6 ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ عشر، زکوٰۃ، سوشل ویلفیئر، ترقی نسواں اور مذہبی اوقاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا مقصد دینی خدمات انجام دینے والے قرا کی مالی معاونت کو بہتر بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قرا حضرات کا ماہانہ اعزازیہ 24 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس اضافے میں 6 ہزار روپے کا حصہ تجوید القرآن ٹرسٹ خود برداشت کرے گا جبکہ 4 ہزار روپے متعلقہ مقامی کمیٹی فراہم کرے گی، یوں مجموعی اضافہ مختلف اداروں کی مشترکہ ذمہ داری کے تحت پورا کیا جائے گا۔

محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ دینی تعلیم کے فروغ اور مساجد و دینی اداروں میں قرآنِ مجید کی تدریس میں مصروف قرا کی خدمات کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قرا حضرات معاشرے میں روحانی تربیت اور دینی اقدار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اسی لیے ان کی مالی معاونت کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

اس فیصلے کو مقامی حلقوں اور دینی طبقے نے خوش آئند قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اس سے نہ صرف قرا کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ نوجوان نسل کو دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ