پاکستان میں بڑھتی مہنگائی، سائیڈ بزنس کا رجحان بڑھ گیا

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی تیز رفتار معیشتوں نے ‘ہسل کلچر’ کو ایک نیا معمول بنا دیا ہے۔ اب صرف ایک نوکری پر انحصار کرنے کے بجائے لوگ آمدنی کے متعدد ذرائع تلاش کررہے ہیں۔ امریکا جیسے ممالک میں تقریباً 44 فیصد محنت کش طبقہ کسی نہ کسی ‘سائیڈ بزنس’ سے جڑا ہے، جن میں سے اکثریت کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 83 فیصد پاکستانیوں کی لائبریری اور 60 فیصد کی کھیل میدان تک رسائی نہیں، تحقیق

اب یہ رجحان پاکستان میں بھی تیزی سے جڑیں پکڑ رہا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل میں یہ تصور عام ہورہا ہے کہ اپنی مستقل ملازمت یا کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنے شوق کو بھی وقت دیا جائے اور اسے آمدنی کا ذریعہ بنایا جائے۔

پاکستان میں عموماً طلبا کو انجینیئرنگ، میڈیکل یا قانون جیسے روایتی شعبوں کی طرف راغب کیا جاتا ہے، جبکہ تخلیقی کاموں (جیسے موسیقی، اداکاری یا فوٹوگرافی) کو کل وقتی پیشے کے طور پر اپنانا مشکل سمجھا جاتا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ نوجوان اپنے ان تخلیقی شوق کو ‘سائیڈ ہسل’ کے طور پر جاری رکھتے ہیں۔ اب یہ سوال عام ہورہا ہے کہ کیا ایک ڈاکٹر موسیقار نہیں ہو سکتا؟ یا ایک وکیل اداکاری نہیں کر سکتا؟

یہ بھی پڑھیں: وہ چند ممالک جہاں غیر ملکی ملازمین کی تنخواہیں زیادہ ہیں

تاہم، اس کلچر کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں۔ 2 مختلف کشتیوں میں سوار ہونا ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر تھکا دینے والا عمل ثابت ہو سکتا ہے، جو اکثر ‘برن آؤٹ’ یعنی شدید ذہنی تھکن کا سبب بنتا ہے۔ بعض اوقات ایک شعبے پر ضرورت سے زیادہ توجہ دوسرے شعبے میں ترقی کی رفتار کو سست کردیتی ہے۔

آج کی نسل میں جہاں ہر کوئی اپنے شوق سے پیسے کمانے کی دوڑ میں شامل ہے، وہیں ایک خاموش سماجی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے کہ ’اپنا کچھ الگ‘شروع کرنا لازمی ہے، جو کبھی کبھار تخلیقی شوق کو ذہنی بوجھ میں بدل دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی