وزیراعظم شہباز شریف سے سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں عوام کو داخلے کی اجازت دی جائے۔
اس مطالبے کے ساتھ ہی Open PSL for Public سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
اب عوام کی باری ہے !
خطے میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال مذاکرات کی کامیابی اور معمولاتِ زندگی کی بحالی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم ایک بار پھر رونقوں کی طرف لوٹ رہے ہیں
جب اسلام آباد کی شاہراہیں کھل سکتی ہیں اور معاشی پہیہ چل سکتا ہے، تو PSL کے خالی اسٹیڈیمز کو شائقین… pic.twitter.com/yzvnBpQqQc
— Zarrar Marwat 🇵🇰 (@Maj_Marwat) April 26, 2026
واضح رہے کہ وزیراعظم اس سے قبل پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے چکے ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل الیون میں راؤنڈ میچز کے اختتام کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے 4 ٹیمیں فائنل ہو گئی ہیں۔
ٹاپ فور میں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز مین شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پلے آف مرحلہ منگل سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکا ایران جنگ کے باعث کفایت شعاری اقدامات کے تحت پی ایس ایل میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
تاہم اب کرکٹ شائقین مطالبہ کررہے ہیں کہ پلے آف اور فائنل میں اسٹیڈیم جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی شائقین کرکٹ کے اس مطالبے کی حمایت کردی ہے۔
PSL اب شائقین کے بغیر بالکل اچھا نہیں لگ رہا،وقت ہے کہ اب شائقین کے ساتھ میدان اور ٹرافی کو سجایا جائے#OpenPSLforPublic #BringBackFans #PSL #PakistanCricket
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) April 26, 2026
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب شائقین کے بغیر بالکل اچھا نہیں لگ رہا، وقت ہے کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔














