بالی ووڈ میں کردار کیسے ملتے ہیں؟ نوازالدین صدیقی کا چونکا دینے والا انکشاف

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اور سینئر اداکار نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں نسل پرستی اور رنگت کی بنیاد پر امتیاز کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلمیں اکثر گوری رنگت کے معیار پر لکھی اور پروڈیوس کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے گندمی یا سانولی رنگت رکھنے والے فنکاروں کو مرکزی کردار کم ہی ملتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اگرچہ بالی ووڈ میں اقربا پروری (نیپوٹزم) پر کافی بحث ہوتی ہے لیکن ان کے نزدیک اصل مسئلہ رنگت کی بنیاد پر ہونے والا امتیاز ہے۔ ان کے مطابق ’خوبصورتی کی تعریف کسی مخصوص معیار تک محدود نہیں ہونی چاہیے یہ فیصلہ لوگوں پر چھوڑ دینا چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: گانے اور کہانیاں چرانے کے بعد جعلی فلمیں، نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے راز بےنقاب کر دیے

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں متوازی سنیما کے دور میں اسمیتا پٹیل اور شبانہ اعظمی جیسی باصلاحیت اداکاراؤں نے اپنی اداکاری سے ایک نئی پہچان بنائی تاہم مرکزی دھارے کی فلموں میں آج بھی زیادہ تر کردار گوری رنگت کے حامل اداکاروں کے گرد ہی گھومتے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ سانولی رنگت رکھنے والی خواتین کو عموماً ’اوسط‘ سمجھا جاتا ہے جبکہ مغربی ممالک میں اسی رنگت کو ’ایگزوٹک‘ یعنی منفرد اور دلکش سمجھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ سوچ فلمی نظام میں بھی گہرائی تک موجود ہے جہاں کہانیاں مخصوص جسمانی معیار کو سامنے رکھ کر لکھی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرفان خان، منوج باجپائی اور میرے ساتھ بڑے بجٹ کی فلم کیوں نہیں بنائی گئی؟ نواز الدین صدیقی کا حیران کن انکشاف

نوازالدین صدیقی نے مرحومہ اداکارہ اسمیتا پٹیل کو اپنی ذاتی پسندیدہ اور سب سے خوبصورت اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیمرے کی نظر سے خوبصورتی ایک الگ ہی حقیقت رکھتی ہے اور اصل فن اسی جمالیاتی احساس کو پکڑنے میں ہے۔

کام کے حوالے سے نوازالدین صدیقی کو حال ہی میں ’رات اکیلی ہے: دی بنسال مرڈرز‘ اور ’ٹھما‘ میں دیکھا گیا تھا جبکہ وہ آئندہ کئی فلموں جیسے ’میں ایکٹر نہیں ہوں‘، ’نورانی چہرہ‘ اور ’ٹمبڈ 2‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟