ای سی سی اجلاس: مہنگائی میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے آثار نمایاں

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس پیر کو وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال خصوصاً مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس: پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری

اجلاس کے آغاز پر وزارت منصوبہ بندی کے چیف اکنامسٹ نے اہم معاشی اشاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ عرصے میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد اب بتدریج استحکام آ رہا ہے۔

وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر مربوط اقدامات اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے مؤثر کردار سے مارکیٹ کی نگرانی بہتر ہوئی ہے، جس سے بروقت اقدامات ممکن بنے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں اور حساس قیمتوں کے اشاریے میں حالیہ ہفتوں کے دوران کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ٹماٹر، پیاز، آٹا، لہسن اور ایل پی جی سمیت کئی ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا۔ دوسری جانب انڈے، مرغی، دالیں، کوکنگ آئل، روٹی اور دودھ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جو مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ای سی سی کو بتایا گیا کہ اشیائے خورونوش اور گھریلو استعمال کی اہم اشیاء کی قیمتیں بتدریج مستحکم سطح کی طرف بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ مؤثر انتظامی اقدامات، سپلائی چین کی بہتر نگرانی اور وفاق و صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ ہے۔ ضلعی سطح پر ڈیٹا کے تبادلے اور ہدفی اقدامات سے مقامی سطح پر قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

مزید پڑھیے: ای سی سی: آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ معاہدے سمیت مختلف اہم فیصلے

کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت پالیسی فیصلوں اور مربوط حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور آئندہ مہینوں میں قیمتوں کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان اقدامات کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ ان میں کینابِس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 10 کروڑ روپے، حکومت بلوچستان کے لیے 31 کروڑ 10 لاکھ روپے، نیب کے لیے 37 کروڑ 20 لاکھ روپے اور قومی ہاکی ٹیم کے لیے 3 کروڑ روپے کی منظوری شامل ہے۔

ای سی سی نے پی آئی اے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے تقریباً 5 ارب 98 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی جس میں پینشن، طبی اخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی شامل ہے جبکہ نیشنل انشورنس کمپنی کے معاملات متعلقہ حکام کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید برآں اجلاس میں درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت جبری مشقت سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ استعمال شدہ گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی عارضی درآمد اور ری ایکسپورٹ کی اجازت ایک پائلٹ منصوبے کے تحت دی گئی۔

اجلاس میں گوادر سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد سے متعلق تجویز بھی منظور کی گئی جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک معاملہ مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا اہم اقدام، ریفائنریز اپ گریڈیشن کی راہیں کھل گئیں

اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقتصادی رابطہ کمیٹی: جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

آم کے آم گٹھلیوں کے دام: لذیذ کھانے بھی وزن کم کرنے کے عمل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جانیے کیسے؟

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم آ سکیں گے، وزیراعظم نے اجازت دیدی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 1,174 پوائنٹس کی کمی

راولپنڈی اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ بندش کے دوران ریل سے سفر میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

صدر زرداری کا چین میں بڑا اقدام: زرعی عمل کاری اور جدید صنعت میں پاک چین تعاون کو نئی سمت دینے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟