بنگلہ دیش: کومیلا قتل کیس میں 5 ملزمان گرفتار، سائبر کرائم نیٹ ورک بھی بے نقاب

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ریپڈ ایکشن بٹالین نے 2 الگ الگ اہم کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 5 افراد کومیلا میں ایک کسٹمز افسر کے قتل اور 5 افراد سائبر کرائم نیٹ ورک میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

پیر کے روز ڈھاکہ میں ایپڈ ایکشن بٹالین میڈیا سینٹر میں پریس بریفنگ کے دوران ادارے کے قانونی و میڈیا ونگ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کسٹمز افسر کے قتل میں گرفتاریاں

ریپڈ ایکشن بٹالین کے مطابق کسٹمز افسر بلیٹ بیراگی 25 اپریل کو لاپتہ ہونے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی لاش کومیلا کے ڈھاکہ-چٹاگانگ ہائی وے پر کوٹباری کے علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے برآمد ہوئی۔

واقعے کے بعد مقتول کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر حملوں کا خدشہ،  ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری

حکام کے مطابق بیراگی 41ویں بی سی ایس بھرتی کے ذریعے کسٹمز، ایکسائز اینڈ ویٹ ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہوئے تھے اور بیبیربازار لینڈ پورٹ پر اسسٹنٹ ریونیو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

26 اپریل کو انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی میں ریپڈ ایکشن بٹالین نے کومیلا کے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔

جن کی شناخت سہاغ، اسماعیل حسین جونی، عمران حسین ہردوی، راحت حسین جیول اور سجن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق بعض ملزمان ماضی میں چوری، ڈکیتی اور منشیات سے متعلق مقدمات میں بھی ملوث رہے ہیں۔

سائبر کرائم نیٹ ورک بے نقاب

دوسری کارروائی میں ریپڈ ایکشن بٹالین نے ایک منظم سائبر کرائم گروہ کا سراغ لگایا جو مبینہ طور پر ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں اور جامعات کی طالبات کو نشانہ بناتا تھا۔

تحقیقات کے مطابق یہ گروہ نجی تصاویر اور ویڈیوز اکٹھی کر کے ٹیلیگرام کے خفیہ چینلز کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔

متاثرین کو ہیک کیے گئے فیس بک اکاؤنٹس، ذاتی ڈیوائسز تک غیر قانونی رسائی یا ذاتی تنازعات کے ذریعے حاصل کردہ مواد کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت کا ایس ایس سی امتحانات میں پرچہ لیکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

ریپڈ ایکشن بٹالین کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ موبائل فونز سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ حساس اور نازیبا تصاویر و ویڈیوز کے علاوہ تقریباً 350 گروپس اور چینلز کا انکشاف ہوا ہے۔

26 اپریل کی شب بھولا ضلع میں چھاپوں کے دوران ریپڈ ایکشن بٹالین نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق دونوں مقدمات میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقتصادی رابطہ کمیٹی: جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

آم کے آم گٹھلیوں کے دام: لذیذ کھانے بھی وزن کم کرنے کے عمل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جانیے کیسے؟

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم آ سکیں گے، وزیراعظم نے اجازت دیدی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 1,174 پوائنٹس کی کمی

راولپنڈی اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ بندش کے دوران ریل سے سفر میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

صدر زرداری کا چین میں بڑا اقدام: زرعی عمل کاری اور جدید صنعت میں پاک چین تعاون کو نئی سمت دینے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟