برآمدات بڑھانے کے لیے اصلاحات تیز، وزیر اعظم کی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کی ہدایت

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے برآمدات میں اضافے اور کاروباری ماحول کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن اور اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقتصادی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے اور برآمدات میں اضافے کے لیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریگولیٹری تعمیل کے عمل کو مزید آسان اور کم لاگت بنایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیے قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے 3 سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کا فیصلہ

وزیراعظم نے حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور لائسنسنگ سمیت دیگر خدمات کے نظام کو تیزی سے ڈیجیٹائز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے قیام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملکی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ 3.7 فیصد رہا، جبکہ مالی سال 2028 تک اسے بڑھا کر 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس ریڈی ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے حکومتی اجازت ناموں کے حصول کو آسان بنانے کی غرض سے تمام خدمات کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری قائم کی جا رہی ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں 21 خصوصی اقتصادی زونز فعال ہیں، جن کی تعداد جون 2026 تک بڑھ کر 26 ہو جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ آسان کاروبار ایکٹ کے تحت سرخ فیتے کا خاتمہ اور ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی سرمایہ کاری میں مزید سہولت کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی