’ٹرمپ ہنس تو رہے ہیں مگر انہیں مطلب سمجھ نہیں آیا‘،کنگ چارلس کے طنز پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم کی دلچسپ اور طنزیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ویڈیو میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک پرانے تبصرے کا جواب نہایت شائستہ مگر طنزیہ انداز میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر تبصرہ کیا تھا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک جرمن زبان بول رہے ہوتے تو کیا میں یہ کہنے کی جسارت کر سکتا ہوں کہ اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے؟

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مزاح اور سیاسی طنز کے طور پر خوب شیئر کی جا رہی ہے، ایک صارف کاکہنا تھا کہ یہ جواب واقعی زبردست اور لاجواب تھا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اس لطیفے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ ہنس تو رہے ہیں لیکن غالب امکان ہے کہ انہیں اس کا مطلب ہی سمجھ نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp