بجلی کے نظام میں بہتری: پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں پن بجلی کے ذریعے بجلی کی پیداوار منگل کی رات کے دوران بڑھ کر 6,000 میگاواٹ تک پہنچ گئی، جبکہ ملک کی مجموعی نصب شدہ پن بجلی کی صلاحیت 11,500 میگاواٹ ہے۔ اس بہتری کو قومی گرڈ کے استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر بجلی چلنے والا نیا کولنگ سسٹم متعارف، ایئر کنڈیشنرز کا متبادل قرار

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی گیس کی کچھ پاور پلانٹس کو فراہمی کے باعث بجلی کی مجموعی پیداوار میں مزید اضافہ ہوا، جس سے قومی بجلی کے نظام میں استحکام آیا۔ جنوبی علاقوں سے اضافی توانائی کی ترسیل کے باعث قومی گرڈ میں مزید 100 میگاواٹ شامل کیا گیا۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 500 میگاواٹ بجلی جنوبی خطے سے قومی گرڈ کو فراہم کی گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات پیک آورز میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے 25 منٹ سے ایک گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی، تاہم شام 8 بجے کے بعد موسم بہتر ہونے اور طلب میں کمی کے باعث لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بچت: میٹا کا اپنے ڈیٹا سینٹرز شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ

ترجمان کے مطابق ہائی لاس فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ اقتصادی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے اور یہ پیک آورز میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے مختلف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں ایل این جی کی کمی کے باعث تقریباً 5,000 میگاواٹ پیداواری صلاحیت عارضی طور پر دستیاب نہیں، تاہم ایل این جی کی بہتر فراہمی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے وقت بجلی کی کمی میں کمی کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ