افغان حملوں میں معصوم شہریوں کی ہلاکتیں، جنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر سول آبادی پر فائرنگ، پاک فوج کا مؤثر جواب

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان رجیم کی جانب سے سرحدی علاقوں میں مسلسل حملوں کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان میں سول آبادی متاثر ہوئی ہے۔ انگور اڈہ کے علاقے میں تازہ حملے میں بچے اور خواتین زخمی ہوئے، جبکہ پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھروں پر آ کر گرا، جس سے شدید نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی ختم کرنے کا دباؤ: افغان طالبان ٹی ٹی پی حمایت پر تقسیم؟

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے سرحدی علاقوں میں شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی کارروائی میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہری آبادی کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چمن سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے شہری آبادی پر بلااشتعال حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاک فوج ان جارحانہ کارروائیوں کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہے۔ آپریشن ’غضب للحق‘ اپنے تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سرحدی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ