محفوظ جنگلات میں کان کنی کی اجازت، پنجاب اسمبلی نے اہم قانون منظور کر لیا

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے محفوظ جنگلات اور محفوظ علاقوں میں کان کنی کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے پنجاب اسمبلی نے اہم ترامیمی قوانین منظور کر لیے ہیں، جن کا مقصد معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور معیشت کو تقویت دینا ہے۔

حکومت پنجاب نے محفوظ جنگلات اور محفوظ علاقوں میں کان کنی کی اجازت دینے کے لیے اہم قانون سازی مکمل کر لی ہے، جس کے تحت متعلقہ قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔

پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز اس سلسلے میں تیسرا اہم مسودہ قانون منظور کیا، جس کے تحت پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ) (ترمیم) ایکٹ 2026 کے ذریعے پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب اسمبلی: محفوظ جنگلات میں کان کنی کی اجازت دینے کے ترامیمی بل منظور

قانون کے متن کے مطابق ان ترامیم کے ذریعے جنگلاتی اور محفوظ علاقوں میں معدنی وسائل نکالنے کی راہ ہموار کی جائے گی اور کان کنی کی باقاعدہ اجازت دی جا سکے گی۔ اس سے قبل اسی نوعیت کے دو دیگر قوانین بھی منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں جنگلات (ترمیم) ایکٹ 2026 اور پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیم) ایکٹ 2026 شامل ہیں، جن کے تحت بالترتیب جنگلات ایکٹ 1927 اور پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2020 میں ترامیم کی جائیں گی۔

حکومتی مؤقف کے مطابق یہ تینوں قوانین پہلے کان کنی کے منصوبوں کے لیے قانونی رکاوٹ بنے ہوئے تھے، جس کے باعث جنگلاتی علاقوں میں موجود قیمتی معدنی وسائل استعمال میں نہیں لائے جا رہے تھے۔ نئے قانون کے تحت قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو جنگلاتی علاقوں میں معدنی سرگرمیوں کے اختیارات دیے جائیں گے، جبکہ جنگلاتی اراضی کو کان کنی کے لیے استعمال کرنے کا ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں ماحولیات اور جنگلات کے نظام میں بڑی اصلاحات، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرپشن فری ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

قانون سازی کا مقصد قومی معدنی پالیسی سے ہم آہنگی پیدا کرنا، ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لیے ایک منظم اور ریگولیٹڈ نظام متعارف کرانا بتایا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل کا مؤثر استعمال قومی معیشت، روزگار کے مواقع اور سرکاری ریونیو میں اضافے کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ غیر واضح قوانین کی وجہ سے متعدد منصوبے تعطل کا شکار تھے۔

منظور شدہ مسودہ قوانین کی حتمی منظوری اب گورنر پنجاب دیں گے، جس کے بعد ان پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا

چین نے مشرقِ وسطیٰ جنگ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیش رفت: واشنگٹن اور تہران جنگ نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

’ہر کام کے لیے شوہر سے اجازت لینی پڑتی ہے‘، ندا یاسر کا انکشاف

ایران امریکا معاہدے کی امید پھر روشن، آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہاز گزرنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا