ٹیسلا سیمی الیکٹرک ٹرک ماس پروڈکشن میں داخل: خصوصیات، رینج اور قیمت کا جائزہ

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا سیمی الیکٹرک ٹرک آخرکار وسیع پیمانے پر پیداوار (ماس پروڈکشن) کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی

امریکی کمپنی ٹیسلا نے ایکس پر تصدیق کی ہے اس ٹرک کی پروڈکشن کا آغاز نیواڈا کے گیگا فیکٹری میں ہوا ہے جو کہ سیمی ٹرک کے سنہ 2017 میں کانسیپٹ کی لانچ کے بعد طویل انتظار کے بعد ممکن ہوا۔ یہ اعلان ٹیسلا سیمی کے لیے ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) کی دنیا میں اس کا مسابقتی منظرنامہ بہت سخت ہے۔

سیمی پروگرام ڈائریکٹر کے مطابق ڈین پریسٹلی اب تک ٹیسلا نے چند سو سیمی ٹرک بنائے ہیں لیکن یہ کم حجم کی اسمبلی لائن پر تھے۔ اب کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ پروڈکشن کو تیز کرے خاص طور پر اس وقت جب معاشی حالات درست ہیں اور طلب بھرپور ہے۔

مزید پڑھیے: ٹیسلا، ایکس اے آئی اور اسپیس ایکس کا ممکنہ انضمام، کیا تینوں مل کر ٹیکنالوجی کی دنیا بدل دیں گے؟

ٹیسلا اس سال اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو کہ 20 ارب ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے۔ اس سرمایہ کاری کا بڑا حصہ سیمی فیکٹری، سائبرکاب، آپٹمس روبوٹ، اور لِتھیم پیداوار پر مرکوز ہوگا۔

ٹیسلا سیمی کی خصوصیات

ٹیسلا سیمی ایک مکمل الیکٹرک، کلاس 8 ہیوی ڈیوٹی ٹرک ہے جو روایتی ڈیزل سیمی ٹریلرز کی جگہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی پہلی رونمائی سنہ 2017 میں ہوئی تھی اور کمپنی کا مقصد سنہ 2019 میں اس کی پروڈکشن شروع کرنا تھا۔ تاہم پیداوار کے اہداف میں کئی سال کی تاخیر ہوئی۔ آخرکار سنہ 2022 میں ٹیسلا نے پیپسی کو چند یونٹس کی ترسیل کی۔

سیمی 2 مختلف ماڈلز میں دستیاب

اسٹینڈرڈ رینج: 82,000 پاؤنڈز کے بوجھ کے ساتھ 325 میل کی رینج فراہم کرتا ہے۔

لانگ رینج: اسی بوجھ کے ساتھ 500 میل تک سفر کر سکتا ہے۔

دونوں ورژنز میں 3 موٹرز کا پاور ٹرین ہے جو 800 کلو واٹ تک طاقت فراہم کرتا ہے۔ ان میں ایک الیکٹرک پاور ٹیک آف بھی ہے جو 25 کلو واٹ تک طاقت فراہم کرتا ہے۔

بیٹریاں ایک ملین میل تک اپنی اصل حالت میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ اسٹینڈرڈ رینج میں کلو واٹ آور 550 بیٹری کی صلاحیت ہے، جبکہ لانگ رینج میں کلو واٹ آور 875 بیٹری کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کےسرخ بتی توڑنے اور غلط سمت چلنے کے واقعات، تحقیقات کا آغاز 

چارجنگ کے بارے میں بات کریں تو اس کا 60 فیصد رینج صرف 30 منٹ میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ یہ میگا واٹ چارجنگ سسٹم (ایم سی ایس)3.2  کنیکٹر کے ذریعے 1.2 میگا واٹ تک چارج ہو سکتا ہے۔

وی خصوصیات

الیکٹرک ٹرک میں حال ہی میں فرنٹ اینڈ ڈیزائن کو ماڈل وائی کے مشابہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے کیبن میں ڈرائیور کے لیے مرکزی سیٹ پوزیشن اور دو بڑی ٹچ اسکرینز ہیں۔ کیبن کے پیچھے دوسرا سیٹ بھی موجود ہے۔ اس گاڑی میں ایئر بیگ نہیں ہیں کیونکہ یہ امریکا کے مخصوص ضوابط کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہے۔

قیمت

اسٹینڈرڈ رینج: 260,000 ڈالر

لانگ رینج: 290,000 ڈالر

اب سیمی کی ماس پروڈکشن کا آغاز ہو چکا ہے اور سنہ 2026 کے آخر تک ترسیل کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی