پی ٹی سی ایل نے پاکستانی ٹیلی کام مارکیٹ سے اتصالات کے انخلا سے متعلق رپورٹس کی تردید کر دی

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ای اینڈ (سابقہ اتصالات) کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: http://پی ٹی سی ایل

پی ٹی سی ایل نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے حالیہ میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں ای اینڈ کی سرمایہ کاری میں تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

کمپنی کے مطابق یہ خبریں بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں اور اسے ان ذرائع کے حوالے سے کوئی علم نہیں جن کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ایک پبلک لسٹڈ ادارہ ہونے کے ناطے درست اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ معلومات مارکیٹ میں غیر ضروری قیاس آرائیوں کو جنم دے سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے: پی ٹی سی ایل کی مالی کارکردگی میں بہتری، گزشتہ سال 120 ارب روپے سے زیادہ آمدنی حاصل

پی ٹی سی ایل کے مطابق اس کے شیئر ہولڈرز کمپنی کی طویل المدتی حکمت عملی اور ترقی کے سفر میں مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ اس عزم کا اظہار مختلف اہم اسٹریٹجک اقدامات سے ہوتا ہے جن میں ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کا حصول، 5G اسپیکٹرم کی خریداری، اور ملک بھر میں فائبر نیٹ ورک کی توسیع شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ نے حال ہی میں کمپنی کی پہلی سہ ماہی 2026 کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے اور مستقبل میں ترقی و تبدیلی کے لیے واضح اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کی عالمی کامیابی، اوکلا کے دو بڑے اعزازات حاصل

کمپنی کے مطابق ای اینڈ، بطور مینیجنگ شیئر ہولڈر، طویل المدتی فوائد کے حصول اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے پی ٹی سی ایل کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا جبکہ کمپنی اپنے صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور شیئر ہولڈرز کو مسلسل فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

’میں نے ہر اصول کی خلاف ورزی کی‘، کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس ٹھکانے لگانے کے بعد اے آئی ایجنٹ کلاڈ کا اعتراف

وسطی لندن میں بینکسی کا نیا سیاسی مجسمہ منظرِ عام پر

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیشرفت، سابق صدر راجا ذوالقرنین کا خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

ایئرپورٹ سیکیورٹی منصوبے پر 2.4 ارب ڈالر کے دعوے گمراہ کن قرار

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی