امریکا میں محکمہ داخلی سلامتی کا ریکارڈ طویل شٹ ڈاؤن ختم، 75 دن بعد فنڈنگ بحال

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں محکمہ داخلی سلامتی کا 75 روزہ ریکارڈ طویل شٹ ڈاؤن بالآخر ختم ہو گیا، جب کانگریس نے فنڈنگ بل کی منظوری دے دی جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کر دیے۔

ایوانِ نمائندگان نے سینیٹ سے منظور شدہ بل کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ داخلی سلامتی کے متعدد اداروں بشمول فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی، کوسٹ گارڈ، ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن اور سیکرٹ سروس کے لیے ستمبر کے اختتام تک فنڈنگ بحال کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ

تاہم اس بل میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور بارڈر پیٹرول کے لیے نئی فنڈنگ شامل نہیں کی گئی، جس پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ شٹ ڈاؤن کے دوران ان اداروں کو ہنگامی فنڈز کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔

محکمہ داخلی سلامتی کے سیکریٹری مارک وین ملن نے خبردار کیا تھا کہ اگر بروقت فنڈنگ نہ ملی تو ہزاروں ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ بل کی منظوری ایک اہم ڈیڈ لائن سے عین پہلے دی گئی۔

اسی دوران کانگریس نے غیر ملکی نگرانی کے پروگرام FISA سیکشن 702 میں بھی 45 روزہ توسیع کی منظوری دی، جسے قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس بل پر بھی دستخط کر دیے۔

یہ شٹ ڈاؤن فروری میں اس وقت شروع ہوا تھا جب ڈیموکریٹس نے امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کا مطالبہ کیا، جسے ریپبلکنز نے مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں بجٹ قرارداد کے ذریعے آئندہ تین سال کے لیے تقریباً 70 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا راستہ ہموار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سیاسی کشمکش جاری

شٹ ڈاؤن کے خاتمے سے نہ صرف ہزاروں سرکاری ملازمین کو ریلیف ملے گا بلکہ ہوائی اڈوں اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی سروسز بھی معمول پر آ جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں