درجہ حرارت میں اضافہ، برف تیزی سے پگھلنے کے باعث آزاد کشمیر کے دریاؤں میں اچانک طغیانی کا خطرہ

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث برف تیزی سے پگھلنے لگی، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق موسمی تبدیلی کے باعث برف کے تیزی سے پگھلاؤ نے آبی بہاؤ کو غیر معمولی طور پر متاثر کیا ہے اور مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر چکوٹھی کے مقام پر دوپہر 12 سے ایک بجے کے درمیان دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی ایک ممکنہ وجہ بھارت کی جانب سے اوڑی کے مقام پر اسپل ویز کھولنا بھی ہو سکتی ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، جبکہ مچھلی پکڑنے والے افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ