اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی، افغان شہروں سمیت سینکڑوں منشیات فروش گرفتار

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں اور ہزاروں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2026 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں مجموعی طور پر 685 سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا تھا۔ ا

ن کارروائیوں کے دوران 65 ہزار 581 افراد کی شناخت پریڈ کی گئی جبکہ 28 ہزار 603 گھرانوں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی آڈٹ کے دوران شہر بھر میں 7 ہزار 688 دکانوں اور 2 ہزار 596 ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ ان سرچ آپریشنز کے نتیجے میں 370 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور 3 ہزار 348 مشکوک افراد کو فوری طور پر تھانوں منتقل کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ

ان کارروائیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جن کے قبضے سے 7 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کے آپریشنز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے