اسحاق ڈار اور اردن کے وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ وہ تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے ساتھ ہی دونوں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟