اداکارہ نمرہ خان کا دوسری شادی کا اعلان، دلہے کی تصویر بھی دکھا دی

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نمرہ خان نے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور چہرہ چھپایا ہوا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ یہ کہانی اللہ نے بہت پہلے لکھ دی تھی۔ آج اس کا آغاز ہے، آگے اور بھی بہت کچھ ہے۔ ایک خوبصورت شروعات، اللہ کی برکت کے ساتھ۔

اداکارہ نے پیرس میں واقع ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’اللہ نے ہماری کہانی ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی آج ہم نے اسے جینا شروع کیا ہے‘۔

یاد رہے کہ نمرہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ ہیں جو اے مشتِ خاک، احرامِ جنون، اُڑان، خوب سیرت، باغی اور امِ عائشہ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp