آبنائے ہرمز بحران: تیل کی ترسیل متاثر، قیمتوں میں معمولی کمی

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کی مدد کے لیے ایک کوشش شروع کرے گا، خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کمی دیکھی گئی۔

تاہم امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی عدم موجودگی نے مارکیٹ کو اب بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کے فیوچر 6 سینٹ یا 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 108.11 ڈالرفی بیرل پر آ گئے، جبکہ جمعہ کے روز ان میں 2.23 ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی: تجارتی نقل و حمل میں رکاوٹوں سے غریب ممالک زیادہ متاثر، اقوام متحدہ

امریکی خام تیل کروڈ آئل 101.50 ڈالر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل فی بیرل پر تھا، جو 44 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوا، اس سے پہلے جمعہ کو اس میں 3.13 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق وسیع تر مارکیٹ مسلسل سپلائی میں رکاوٹوں اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مضبوط دباؤ میں ہے، جب تک آبنائے ہرمز کے ذریعے معمول کی ترسیل بحال نہیں ہوتی، تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا امکان ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں رہنمائی کرے گا، تاہم تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں کیونکہ امن معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے اور اس اہم سمندری راستے سے شپنگ بدستور متاثر ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کے آخر میں بھی جاری رہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے جوابات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہیں، تاہم ایران چاہتا ہے کہ مذاکرات جنگ کے بعد ہوں اور پہلے خلیجی شپنگ پر عائد رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

اتوار کو اوپیک پلس نے اعلان کیا کہ وہ جون میں 7 رکن ممالک کے لیے تیل کی پیداوار کے اہداف میں 1,88,000 بیرل یومیہ اضافہ کرے گا، جو مسلسل تیسرا ماہانہ اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: مقامی ڈیزل ریفائنریز کی درآمدی قیمت پر ادائیگوں سے متعلق سوشل میڈیا پر من گھڑت دعوے

یہ اضافہ مئی کے فیصلے کے برابر ہے، تاہم متحدہ عرب امارات کی حصہ داری کے بغیر ہے کیونکہ وہ 1 مئی کو اوپیک سے الگ ہو گیا تھا۔

تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافی پیداوار عملی طور پر اس وقت تک محدود رہے گی جب تک ایران جنگ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کو متاثر کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

جالندھر: بھارتی فوج کے جبر کے خلاف احتجاج، مقامی آبادی کا سخت ردعمل

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟