نواز شریف کا دورہ آزاد کشمیر منسوخ، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاتی امرا میں طلب

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 اور 7 مئی کو آزاد کشمیر کا شیڈول کیا گیا دورہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 7 اور 8 مئی کو جاتی امرا میں طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف جاتی امرا میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔

اس سے قبل نواز شریف نے 6 اور 7 مئی کو مظفرآباد کے دورے کا اعلان کیا تھا، جہاں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں انہوں نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنی تھی۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما فاتح محمود کیانی کے مطابق نواز شریف کا دورہ مظفرآباد موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، نواز شریف نے ن لیگ آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مظفرآباد میں طلب کرلیا

نواز شریف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، اور دونوں خطوں کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی خود کررہے ہیں۔

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہونے جارہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی کے مہینے میں ہوں گے، جس کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟