بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حالیہ عرصے میں بڑے پیمانے کی کارروائیوں کے بجائے چھوٹے، محدود اور بعض اوقات مبینہ طور پر اسٹیجڈ حملوں کی حکمت عملی اپنائی ہے، جن کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے لیے ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز اور تاثر پیدا کرنا بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

تجزیہ کاروں کے مطابق 30 اور 31 مارچ 2026 کی درمیانی شب مختلف مقامات پر بیک وقت کارروائیوں کی کوشش کی گئی، تاہم بیشتر حملے ناکام رہے۔ لیپ پاس ریڈار سائٹ پر حملہ ناکام بنایا گیا، مستونگ میں بارودی مواد قبل از وقت پھٹ گیا، منگوچر میں 2 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ ژوب میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ اس کے باوجود بی ایل اے سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ان کارروائیوں کو بڑے آپریشنز کے طور پر پیش کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق زمینی حقائق اس تاثر سے مختلف ہیں۔ بی ایل اے کی سرگرمیاں صوبہ بلوچستان کے محدود علاقوں تک سمٹ کر رہ گئی ہیں، جہاں مجموعی آبادی کے مقابلے میں ایک چھوٹے حصے پر ہی اثر دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ 2 برسوں کے دوران سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالے، جبکہ اہم کمانڈرز جیسے گلزار امام شہباز، سرفراز بنگلزئی اور میر خان چاکڑ قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچ رہنما سردار یار محمد رند نے بی ایل اے کو زیر کرلیا، 5 مغوی بازیاب کرانے میں کامیاب

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تنظیم کی زمینی صلاحیت کمزور ہو رہی ہے، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس کا بیانیہ اور شور زیادہ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ یعنی حقیقت کم ہے اور دکھایا زیادہ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ