وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس مقدمات سے متعلق اصلاحات پر مبنی ایکشن پلان پیش

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو ٹیکس مقدمات کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت جاری رکھیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیراعظم نے کہاکہ الحمدللہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور جاری اصلاحات کے بہتر نتائج آ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹاسک فورس کے سربراہ شاد محمد خان اور دیگر اراکین کو محنت اور جانفشانی سے رپورٹ مرتب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے ٹاسک فورس کی طرف سے پیش کردہ ایکشن پلان کی منظوری دی اور اسے ٹائم لائنز کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ٹیکس تنازعات کے جلد حل کے لیے اے ڈی آر (Alternate Dispute Resolution) کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس نظام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور ٹیکس مقدمات کا فیصلہ جلد ہوگا۔

کمیٹی کی رپورٹ میں مجوزہ سی ایل ایم ایس (Centralized Litigation Management System) کو جلد از جلد قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کے قانونی ونگ میں ضرورت کے مطابق بہترین افرادی قوت کی خدمات لینے اور اس عمل میں میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ٹاسک فورس نے 6 اصلاحات پر مبنی ایکشن پلان پیش کیا۔ پلان میں کیس اسکروٹنی کمیٹیوں کی تشکیل، سی ایل ایم ایس، کمشنرز سمیت تمام افسران کی کارکردگی رپورٹس کو مقدمات کے نتائج سے منسلک کرنا اور دیگر اصلاحات شامل تھیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس تنازعات کے ڈیٹا کو منظم کرنے کے لیے سی ایل ایم ایس کا ڈیجیٹل نظام بنایا جائے گا، جس سے ٹیکس مقدمات کی درست رپورٹنگ اور بروقت پیروی ممکن ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ اس سال اے ڈی آر فورم کے ذریعے ٹیکس تنازعات کے فیصلوں سے قومی خزانے میں 24 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، شاد محمد خان سمیت ٹاسک فورس کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں