بجلی چوری میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر (شعبہ توانائی) سے متعلق اصلاحاتی اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل میں توانائی کی ضروریات قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

مزید پڑھیں: پاور سیکٹر ملازمین کے مفت یونٹس ختم، اویس لغاری کا عدالتی فیصلے کا خیرمقدم

انہوں نے کہاکہ پن بجلی، شمسی توانائی اور بائیو گیس سمیت دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے پیداواری لاگت میں مزید کمی ہوگی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے واضح کیاکہ بجلی چوری میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالیہ دنوں میں جن تقسیم کار کمپنیوں نے ’اکنامک میرٹ آرڈر‘ کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے منصوبے پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے ملک میں بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کرنے کا کہا اور نجی شعبے کو ویلنگ سسٹم کے تحت پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ترسیلی کمپنیوں میں بجلی چوری، عدم ادائیگی اور دیگر نقصانات کو مؤثر اقدامات کے باعث نمایاں حد تک کم کیا گیا ہے۔ بجلی کے ترسیلی نظام کے نقصانات جون 2024 میں 18.3 فیصد سے کم ہو کر مارچ 2026 میں 15.3 فیصد تک آ گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کے بلوں کی وصولی میں بھی بہتری آئی ہے جو جون 2024 میں 90 فیصد سے بڑھ کر مارچ 2026 میں 96.46 فیصد ہو چکی ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تین تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت پر کام جاری ہے اور اس سال نومبر میں بولی کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح نقصان میں چلنے والے 2500 فیڈرز پر سمارٹ میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی تعداد دگنی ہونے سے پاور سیکٹر پر بوجھ بڑھ گیا

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں