گلگت بلتستان الیکشن: پیپلز پارٹی نے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کردیا، ن لیگ کی لسٹ بھی فائنل

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 33 ارکان پر مشتمل ہیں، جس میں 24 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی 6 مخصوص نشستیں ہیں، جبکہ 3 نشستیں ٹیکنوکریٹس کے لیے مختص ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا

یوں 33 کے ایوان میں حکومت سازی کے لیے 17 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے جی بی ایل اے ایک گلگت سے امجد حسین کو ٹکٹ جاری جاری کیا ہے، جبکہ ایل اے 2 گلگت سے جمیل احمد اور ایل اے 3 گلگت سے آفتاب حیدر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایل اے 4 نگر ایک سے محمد علی اختر، ایل اے 5 نگر 2 سے ذوالفقار علی مراد، ایل اے 6 ہنزہ سے کرنل (ر) امتیاز الحق کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے ایل اے 7 اسکردو ایک سے توقیر مہدی شاہ، ایل اے 8 اسکردو 2 سے سید محمد علی شاہ، ایل اے 9 اسکردو 3 سے فدا محمد ناشاد، اور ایل اے 10 اسکردو 4 سے راجا ناصر علی خان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

اسی طرح ایل اے 11 کھرمنگ سے اقبال حسن، ایل اے 12 شگر سے عمران ندیم، ایل اے 13 استور ایک سے میجر (ر) فہد حنیف خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ایل اے 15 دیامر ایک سے بشیر احمد خان، ایل اے 16 دیامر 2 سے عطااللہ شاہ، ایل اے 17 دیامر 3 سے محمد نسیم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے ایل اے 19 غذر ایک سے پیر سید جلال علی شاہ، ایل اے 20 غذر 2 سے نظیر احمد اور ایل اے 21 غذر 3 سے محمد ایوب شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے ایل اے 22 گانچھے ایک سے ڈاکٹر عاشق حسین، اور ایل اے 24 گانچھے 3 سے انجینیئر محمد اسماعیل کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن بھی آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کردے گی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں تیز، نواز شریف کی ہدایت پر امیر مقام کا 2 روزہ اہم دورہ

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے امیدواروں کی لسٹ فائنل کرکے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے حوالے کردی ہے، اور اب وہ گلگت بلتستان کی لیگی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں، الیکشن کے بعد مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں