جام مہتاب حملہ کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی توثیق کر دی

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے قتل اور حملے کے مقدمے میں سابق رکن سندھ اسمبلی میر شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی ضمانت کنفرم کردی۔

ملزمان پر سندھ اسمبلی کے رکن جام مہتاب ڈاہر پر حملے کا الزام تھا، جس میں ایک شخص کے قتل اور 2 افراد کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ مقدمہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ فعال، ایک ہی روز میں 122 مقدمات نمٹا دیے گئے

کیس کی سماعت جسٹس شاید وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کی شکایت کنندہ کے ساتھ سیاسی مخالفت ہے اور ملزمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: غیر حاضری کو چھٹی میں تبدیل کرنے کے بعد ملازم کو برطرف کیا جا سکتا ہے؟ سپریم کورٹ کا اہم سوال

سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ یہ حیران کن بات ہے کہ شکایت کنندہ کو خراش تک نہیں آئی۔

جبکہ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مقدمے کو سمجھنے کے لیے اس کی تفصیلات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

عدالت عظمیٰ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد میر شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp