5 ارب ڈالر ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے، گورنر اسٹیٹ بینک

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک کا بیرونی قرضہ بدستور 100 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 5 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی غیر یقینی کے باوجود پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

انہوں نے کہا کہ ذخائر میں ہر ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور آئی ایم ایف سے متوقع فنڈز موصول ہونے کے بعد یہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی سطح تک پہنچ جائیں گے۔

جمیل احمد نے بتایا کہ گزشتہ 3 برس کے دوران اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 27 ارب ڈالر خریدے، جن کا مقصد زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، معیشت کے لیے مثبت اشارہ

ان کا کہنا تھا کہ درآمدات میں اضافے کے باوجود گزشتہ 9 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ اس وقت بھی 100 ارب ڈالر ہے جبکہ جون 2020 میں بھی بیرونی قرضے کا حجم تقریباً یہی تھا۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل متوقع ہے، جس میں پاکستان کے اگلے اقتصادی جائزے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم