آئی فون 18 پرو کی تفصیلات منظرِ عام پر، ڈیزائن اور کارکردگی میں نمایاں تبدیلیاں

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی حالیہ لیکس نے ایپل کے ستمبر 2026 میں متوقع فلیگ شپ فون ’آئی فون 18 پرو‘ کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے مطابق صارفین کو اس بار محض معمولی اپ گریڈ کے بجائے ڈیزائن اور کارکردگی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

لیک ہونے والے ڈیزائن رینڈرز اور اسکیمیٹکس کے مطابق ایپل اپنے پریمیئم ہینڈ سیٹ کے ’ڈائنامک آئی لینڈ‘ کو 25 فیصد تک چھوٹا کرنے کی تیاری کررہا ہے، جس کی چوڑائی اب کم ہو کر تقریباً 14.98 ملی میٹر رہ جائے گی اور یہ فیس آئی ڈی کے مخصوص سینسرز کو اسکرین کے نیچے منتقل کرنے کی بدولت ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو کا سب سے بڑا مرکزِ نگاہ اس کا پروفیشنل گریڈ کیمرہ سسٹم ہوگا جس میں پہلی بار ’ویری ایبل اپرچر‘ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے، یہ ٹیکنالوجی عام طور پر پیشہ ورانہ کیمروں میں استعمال ہوتی ہے جو صارف کو روشنی کی مقدار کنٹرول کرنے اور پس منظر کو دھندلا (بوکے ایفیکٹ) کرنے میں غیر معمولی مدد فراہم کرے گی۔

 اس کے علاوہ ٹیلی فوٹو لینز میں بھی بہتری لائی گئی ہے تاکہ کم روشنی میں زوم فوٹوگرافی کے نتائج کو بہتر بنایا جا سکے، جبکہ نئے کیمرہ کنٹرولز میں ٹچ کے بجائے پریشر سینسرز استعمال کیے گئے ہیں تاکہ نادانستہ تبدیلیوں سے بچا جا سکے۔

تکنیکی محاذ پر یہ نیا ماڈل ’اے 20 پرو‘ چپ سے لیس ہوگا جو جدید ترین 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے، یہ چپ نہ صرف بجلی کی بچت کرے گی بلکہ آئی او ایس 27 کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فیچرز کو بھی سہارا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

سری کو گوگل جیمنائی ماڈل کے ساتھ جوڑ کر ایک بات چیت کرنے والے اسسٹنٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے جو ریئل ٹائم میں اشیا اور مقامات کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

 ڈیزائن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایپل اس بار گلاس اور ایلومینیم کو یکجا کر کے ایک ہموار سطح والا ڈیزائن متعارف کرائے گا جس میں ’ڈیپ ریڈ‘ رنگ کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی