وزيراعظم شہباز شریف کا قطری ہم منصب سے رابطہ، مشرقِ وسطیٰ میں امن اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزيراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزيراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے قطر کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیرِ قطر کے آئندہ دورہ پاکستان کے بے صبری سے منتظر ہیں، اور یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا قطر میں مصروف دن، ہم منصب سے ملاقات ہوگی

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اس موقع پر کہا کہ قطر خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی بھرپور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، مذاکرات کی اہمیت اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستقل رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp