امریکی تجارتی عدالت نے ٹرمپ کے 10 فیصد عالمی ٹیرف مسترد کر دیے

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ایک وفاقی تجارتی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ 10 فیصد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ٹیرف 1974 کے تجارتی قانون کے تحت جائز نہیں تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالتِ تجارت نے ان چھوٹے کاروباری اداروں کے حق میں فیصلہ دیا جنہوں نے ان ٹیرف کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ یہ ٹیرف 24 فروری سے نافذ کیے گئے تھے۔ تین رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ ایک جج نے اختلافی نوٹ لکھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف کے خلاف امریکا کی 12 ریاستوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

درخواست گزار کاروباری اداروں کا مؤقف تھا کہ نئی درآمدی ڈیوٹیاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بچنے کی کوشش تھیں جس میں 2025 میں نافذ کیے گئے بعض ٹیرف کالعدم قرار دیے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے فروری میں 1974 کے تجارتی قانون کی شق 122 کا سہارا لیتے ہوئے یہ ٹیرف نافذ کیے تھے۔ اس شق کے تحت حکومت کو محدود مدت کے لیے اضافی ڈیوٹیاں لگانے کا اختیار حاصل ہے تاکہ تجارتی خسارے یا ڈالر کی قدر میں ممکنہ کمی کو روکا جا سکے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جس تجارتی خسارے کو بنیاد بنایا، اس کے لیے یہ قانون استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

کھلونا ساز کمپنی ’بیسک فن‘ کے چیف ایگزیکٹو جے فورمین نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ٹیرف کاروبار کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:50 فیصد ٹرمپ ٹیرف نافذ سے ہونے سے پہلے ہی بھارتی کاروباری طبقہ بدترین بحران سے دوچار

ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ امریکا کو سالانہ 1.2 ٹریلین ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے، تاہم کئی ماہرین معیشت اور تجارتی قوانین کے ماہرین نے اس دعوے کو مبالغہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے