وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف دائر مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سپر ٹیکس کیس کا نفاذ جائز ہے، وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ
عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ یہ درخواست 2019 میں اس بنیاد پر دائر کی گئی تھی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 12 مئی کو ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے اس کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار
مزید یہ کہ توہینِ عدالت کی درخواست کے سلسلے میں سعید غنی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ عدالت میں اپنا مؤقف پیش کر سکیں۔














