میانمار میں 11 ہزار قیراط کا دیوہیکل یاقوت دریافت

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانمار نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے معروف جواہراتی علاقے منڈالے کے موگوک ریجن میں 11 ہزار قیراط کا ایک انتہائی بڑا یاقوت (روبی) دریافت ہوا ہے، جسے دنیا کے بڑے اور نایاب پتھروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ یاقوت انتہائی شفاف، نایاب اور اعلیٰ معیار کا ہے۔ میانمار حکومت نے کہا کہ یہ پتھر غیر معمولی طور پر بڑا ہے اور اس کا رنگ جامنی سرخی مائل ہے جس میں زردی کے ہلکے اثرات بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کا معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

حکام کے مطابق یہ قیمتی پتھر اس سے پہلے 1996 میں موگوک ہی کے علاقے سے ملنے والے 21 ہزار 450 قیراط کے یاقوت سے چھوٹا ہے، تاہم اس کی قدر زیادہ بتائی جا رہی ہے کیونکہ اس کی رنگت، شفافیت اور مجموعی معیار بہتر ہے۔ حکومت نے اس کی حتمی مالیت ظاہر نہیں کی۔

موگوک کا علاقہ صدیوں سے قیمتی جواہرات کے لیے مشہور ہے جہاں دنیا کے مہنگے ترین یاقوت پائے جاتے ہیں، جنہیں ’پِجن بلڈ‘ کہا جاتا ہے۔ اس خطے پر تاریخی طور پر بادشاہوں، جنگجوؤں اور حکمرانوں کے درمیان کشمکش بھی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 55 کروڑ سال پرانا نایاب فوسل دریافت، ابتدائی حیاتیاتی ارتقا کا بڑا راز بے نقاب

ماہرین کے مطابق موگوک کے یاقوت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالرز میں فروخت ہوتے ہیں، جبکہ جواہرات کی اس صنعت میں شفافیت اور ضابطوں کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

میانمار 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے سیاسی بحران اور خانہ جنگی کا شکار ہے، تاہم حال ہی میں ایک محدود انتخابات کے بعد سابق فوجی سربراہ کو سویلین صدر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں