کچرے میں پھینکے جانے والی ای سگریٹس سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویپس اور دیگر الیکٹرانک آلات جن میں لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں اور اگر انہیں عام کچرے میں پھینک دیا جائے تو یہ ایک سنگین حفاظتی خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہ بیٹریاں دباؤ، نقصان یا کچرے کے ٹرک میں کچلنے کی صورت میں اچانک آگ پکڑ سکتی ہیں جس سے حادثات پیش آنے کا خدشہ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں ویپنگ، ای سگریٹ پر پابندی لگنے والی ہے؟

گو یہ مسئلہ دیگر ممالک میں بھی درپیش ہے لیکن اس حوالے سے برطانیہ کے ایسٹ ڈیون ڈسٹرکٹ کونسل نے بھی خبردار کیا ہے کہ کچرے کی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی بڑی وجہ ویپس (ای سگریٹس) بتائی جا رہی ہیں۔

کونسل کے مطابق سنہ 2026 کے آغاز سے اب تک کچرا جمع کرنے والی گاڑیوں میں تین آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جو تقریباً پچھلے پورے سال کے چار واقعات کے برابر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ زیادہ تر ویپس میں موجود لیتھیم آئن بیٹریوں کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے۔ یہ بیٹریاں جب کچرے میں دباؤ یا نقصان کا شکار ہوتی ہیں تو اچانک آگ بھڑک سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: ’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘: ای سگریٹ گلے پڑگئی، بچے بھی لت میں مبتلا

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بفا کے مطابق گزشتہ سال ایک گاڑی میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں لیتھیم بیٹریوں سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات پر پہلے ہی تشویش ظاہر کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایسے واقعات ایکسٹر اور پلائی ماؤتھ میں بھی سامنے آئے ہیں جس سے پورے علاقے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ اس سال 2 واقعات ڈپو میں جبکہ ایک گاڑی کے اندر پیش آیا۔ ان کے مطابق یہ واقعات اگرچہ فوری طور پر قابو پا لیے گئے تاہم بروقت کارروائی نہ ہوتی تو صورتحال سنگین ہو سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے کچرا اٹھانے کے نظام میں خلل پیدا ہوتا ہے اور عملے کو گاڑی واپس ڈپو لے جا کر صفائی اور خالی کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسکول جانے والے بچوں میں نیکوٹین پاؤچز اور ای سگریٹ کا بڑھتا رجحان، یہ کتنے خطرناک ہیں؟

کونسل نے خبردار کیا ہے کہ واقعات کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ ویپس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر اور مراکش سمیت 6 عرب فٹبال فیڈریشنز کی فیفا صدر انفانٹینو کی حمایت

دلچسپی و لگن سے عاری نوجوان کرکٹرز کی توجہ کھیل سے زیادہ پیسہ کمانے پر ہے، اقبال قاسم

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں، نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

ویڈیو

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا