شہباز شریف کا اہم دورہ چین، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں شیڈول

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، اقتصادی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف چین کے اہم دورے پر روانہ، پاک چین تعاون اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، جو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی علامت ہیں۔

دورے کے دوران سی پیک منصوبے، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اہم پیشرفت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی